خود کو اہم ادارے کا ڈائریکٹر ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین)آئی جی اسلام آباد محمد احسن یو نس کی خصوصی ہدایا ت پر اسلام آباد پولیس نے وفا قی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

، سی آئی اے پولیس نے ایک بڑی کارروائی کر تے ہوئے دھوکہ دہی میں ملوث گروہ کے سرغنا کو گرفتار کرلیا ، ملزم خودکو منسٹری آف ڈیفنس کا ڈائریکٹر ظاہر کرکے سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کرمختلف اوقات میں بھاری

رقو م بٹورتا رہا، ملزم عادی نوسر باز ہے جو کہ سادہ لوح لوگوں کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر اہم سرکاری دفاتر میں بلا کر اپنے آپ کو سرکاری آفیسر ظاہر کرکے بھاری رقوم حاصل کرتا تھا،اور بعدا زاں مدعی کے بار

باراسرار کرنے پرایک عدد جعلی اپائنٹمنٹ لیٹر حوالے کر دیتا ،ملزم ایک نو سر باز گروہ کاسرغنا ہے ، ملزم کی شنا خت محمد اسلم ولد منظور احمد کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کئے

جارہے ہیں،یہ گروہ دھوکہ دہی کی متعدد واردتیں کر چکا ہے اور ان کیخلاف اسلام آ باد کے مختلف تھانہ جات میںمقدمہ نمبر 42 مورخہ 07.03.2017 بجرم 489F ت پ تھانہ بنی گالہ (عدالتی مفرور)،مقد مہ نمبر 70 مورخہ

وفاقی پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیاں

27.04.2017 بجرم 406 ت پ تھانہ شہزاد ٹاون(عدالتی مفرور)، مقدمہ نمبر 249 مورخہ 05.05.2021 بجرم 420 ت پ تھانہ آبپارہ(مفرور)، مقدمہ نمبر 249 مورخہ 24.05.2018 بجرم 489F ت پ تھانہ پھالیہ ضلع منڈی بہاؤ الدین(

اشتہاری ملزم) درج ہیں اس کے علاوہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاﺅ الدین میں بھی مقدمہ درج ہے، ملزم کیخلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ نمبر181 مورخہ20.03.2022 ، بجرم170/420/468/ 471/34 ت پ درج ہے، مزید تفتیش

بلیو ٹی وی کی خبر پر ایکشن,میاں بیوی اوربچی کے اندھے قتل کے دو ملزمان گرفتار

جاری ہے۔آئی جی اسلا م آباد محمد احسن یونس نے سی آئی اے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تمام زونل افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن میں تیزی لائی جائے اور ایسے عناصر

کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.