ذلفی بخاری اور علامہ ناصر عباس جعفری کی ملاقات

sample-ad

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ذلفی بخاری نے ملاقات کی

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایم ڈبلیو ایم کے قائد نے موجودہ حکومت کی متعدد پالیسیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئین اور قومی سلامتی سے متصادم قرار ددیا

ملاقات میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین کی شوری عالی، مجلس عاملہ اور مرکزی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں شعبہ سیاسیات نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں ہیں جن کا مقصد حکومت کی متنازع پالیسیوں پر اپنے موقف کی وضاحت کرنا ہے۔

ہ دہشتگردوں گردوں سے مذاکرات،عزاداری پر غیر قانونی پابندیوں،عزاداران کے خلاف مقدمات کے اندراج اور فرقہ وارنہ مسلکی نصاب تعلیم کی مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ شدید مخالفت کی ہے اور انہیں ملک وقوم کے مفادات کے منافی قرار دیا ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.