ریسکیو 1122 کی خدمات قابل تحسین

sample-ad

مہمند (افضل صافی) ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمّد ایاز صاحب نے ضلع مہمند ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ آفسں کا دورہ کیا

ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمّد ایاز کا ضلع مہمند میں قائم ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفس کے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ نے روزانہ کی بنیاد پر مختلف قسم کے حادثات میں ریسکیو کے خدمات اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات، گاڑیوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا

ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمّد ایاز نے جوانوں کی کاردکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا

ان کی کارگرگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کو ان کی دہلیز پر مدد فراہم کرتے ہیں

اس لئے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے تمام ریسکیو اہلکار ایمانداری، تندہی اور محنت سے اپنی پیشہ ورانہ امور سرانجام دیں

ترجمان ریسکیو 1122 مہمند کے مطابق آخر میں انہوں نے سٹیشن غلنئی کا بھی وزٹ کرکے کنسٹرکشن کا جائزہ لیا

کنٹریکٹر کو بھی ضروری احکامات جاری کیے

Facebook Comments

POST A COMMENT.