زونگ نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے سپیکٹرم حاصل کر لیا

sample-ad

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ترین موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے سپیکٹرم کی نیلامی میں زونگ فور جی کامیاب قرار دیا گیا

زونگ فور جی نے مجموعی طور پر 15.442 ملین ڈالرز کی بولی لگا کر 11.2 میگا ہرتز سپیکٹرم حاصل کر لیا

اس نئے سپیکٹرم کے حصول کے بعد زونگ فور جی اب آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی اپنی سٹیٹ آف دی آرٹ اور جدید ترین ترین ٹیکنالوجی کی حامل ڈیجیٹل سروسز فراہم کرے گا

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کی جانب سے سپیکٹرم کی نیلامی میں کامیابی کے حوالے سے زونگ فور جی کے چیئرمین اور سی ای او وانگ ہوا کا کہنا تھا کہ زونگ کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے اس نئے سپیکٹرم کا حصول دراصل پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے زونگ کے عزم کا غماز ہے

وانگ ہوا کا مزید کہنا تھا کہ اس نئے سپکٹرم کے حصول کے بعد زونگ فور جی اپنے نیٹ ورک کو مزید توسیع دیتے ہوئے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں کو جدید ترین ڈیجیٹل سروسز تک رسائی کی فراہمی یقینی بنائے گا جس کے باعث خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی

پلاسٹک کی سڑک تعمیر کی منظوری

چائنہ موبائل کارپوریشن کی عالمی سطح پر مستحکم ساکھ اور بہترین سروسز کا حوالہ دیتے ہوئے زونگ فور جی کے سی ای او کاکہنا تھا کہ زونگ ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تعبیر اور اپنے صارفین کو مربوط ترین روابط اور بہترین سروسز کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گا

قبل ازیں پاکستان ٹیلیکمیونیکشن کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کے لیے سپیکٹرم نیلامی میں چاروں موبائل کمپنیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

زونگ نے سخت مقابلے کے بعد 10 میگاہرڈز ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر میں حاصل کرلیا جبکہ 1800 میگاہرڈز بینڈ میں ایک اعشاریہ 2 میگاہرڈز 10 لاکھ 44 ہزار ڈالرز میں حاصل کیا ہے

اس نئےسپیکٹرم نیلامی سے آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے 90 لاکھ صارفین کو براڈبینڈ سروسز میسر ہوں گی

Facebook Comments

POST A COMMENT.