سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے

sample-ad

پاکستان کے جوہری پروگرام میں اہم خدمات سرانجام دینے والے سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے ہیں

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے وکیل توفیق آصف نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اہل خانہ کے مطابق گذشتہ رات ان کی طبیعت بہت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ اتوار کی صبح انتقال کرگئے

ان کا کہنا تھا ڈاکٹر خان کی نماز جنازہ آج ساڑھے تین بجے فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی

توفیق آصف نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ملک کا اثاثہ تھے

ان کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات اٹارنی جنرل کی موجودگی میں چند ہفتے قبل ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ان کے سپریم کورٹ میں نظر بندی کے خلاف چلنے والے کیس کے سلسلے میں ہوئی تھی۔ ’ڈاکٹر صاحب دُکھ لے کر اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں‘

طبیعیت بگڑنے پر یکم ستمبر کو انہیں ہسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا

دو ہفتے قبل ان کے تیزی سے صحت یاب ہونے کی خبر بھی سامنے آئی تھی، اور خاندانی ذرائع نے بھی پیغام دیا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر روبہ صحت ہیں

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کے بعد پاکستانی بھر سے تعزیت کے پیغام آنا شروع ہوگئے

سابق سیکرٹری خارجہ اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر تعینات رہنے والے جلیل عباس جلانی نے بھی ایک ٹویٹ میں تعزیت کا اظہار کیا ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.