سرکاری ملازمین کیلئے الگ واٹس ایپ کی ایپ آگئی

sample-ad

سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ کی متبادل ایپ تیار ہو گئی ہے

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سرکاری ملازمین کے لیے بیپ ایپلی کیشن تیار کر لی ہے

تفصیلات کے مطابق وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگلے چند ہفتے کے بعد ہم بیپ ایپلی کیشن لانچ کرنے جارہے ہیں، ایپ کی دیکھ بھال این ٹی سی کریں گی اس لیے یہ محفوظ ہوگا

وزیر آئی ٹی امین الحق نے مزید بتایا کہ یہ ایپ بن چکی اور ٹرائل پر ہے، چند ہفتوں میں لانچ کر دی جائے گی، پہلے مرحلے میں ایپ میں سرف ٹیکسٹ میسج کی سہولت ہوگی

دوسرے مرحلے میں ٹیکسٹ میسج کے ساتھ وائس اور ویڈیو کال کی سہولت موجود ہوگی

یاد رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سرکاری ملازمین کو خط لکھ کر واٹس ایپ استعمال کرنے سے منع کیا تھا

طلبا اور تعلیمی اداروں سے متعلق حکومت کے احکامات

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.