سری نگر ہائی وے پر قتل کی واردات میں ملوث باپ بیٹا اور بھتیجا گرفتار

sample-ad

اسلام آباد (وجاہت حسین) تھانہ رمنا پولیس کے ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے کارروائی کی

سری نگر ہائی وے پر محمد بشیر نامی شخص کے قتل کی واردات میں ملوث باپ بیٹا اور بھتیجا گرفتار کر لیے گئے ہیں

ای ایس آئی رانا سلیم نے D_12چوکی کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

ملزم آفتاب خان ضلع کوہستان کے تھانہ کرنگ کے قتل کے دو مقدمات میں عرصہ 22 سال سے اشتہاری تھا

گرفتار ملزمان میں محمد علی عرف شاہین شاہ، آفتاب خان اور شیر علی شامل ہیں

ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے

ملزمان نے 2020 مقتول کو خاندانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور فرار ہوگئے تھے

ملزمان نے قتل کے بعد نہایت ہی ہوشیاری سے اپنی شناخت چھپانے کے اپنے شناختی کارڈز کا پر نام تبدیل کرالیے تھے

ملزمان کو جدید تکنیکی بنیادوں اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے

کارروائی ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تھانہ رمنا اختر زمان اور ہومی سائیڈ یونٹ کے سب انسپکٹر آصف خان مع جوانوں نے کی

سینئر افسران نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.