سیلفی کے جنون نے پانچ افراد کی جان لے لی

sample-ad

سیلفی کا جنون کم ہونے کے بجائے روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور اب اس نے انڈونیشیا میں پانچ افراد کی جان لے لی ہے

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ انڈونیشیا کے علاقے سماٹرا میں پیش آیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مقامی فیملی سے تعلق رکھنے والے افراد سیر کے لیے کانڈی جھیل کے مقام پر پہنچے تھے اور 14 افراد جھیل کے کنارے تختے پر کھڑے ہو کر سیلفی لے رہے تھے، وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نیچے سے تختہ سرک گیا اور وہ سب پانی میں جا گرے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.