سینیئر صحافی ، پروڈیوسر اعزاز ملک پر قاتلانہ حملہ

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین) اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ پارک ویو ٹاؤن میں پولیس کی لاپرواہی کی وجہ سے غنڈہ

گردی عروج پر پہنچ گئی

اعزاز ملک کے پڑوس میں رہائش پذیر خالد نامی غنڈے اور اس کے ساتھیوں نے رات ڈیڑھ بجے اعزاز ملک کو زبردستی گھر سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا


جس سے اعزاز ملک کا سرپھٹ گیا اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔

خالد نامی غنڈے اور اس کےساتھیوں نے اس غنڈہ گردی کا جواز جس گاڑی کی گلی میں پارکنگ کو بنایا وہ گاڑی اعزاز ملک

کی تھی ہی نہیں۔بلیو ٹی وی کی ٹیم صحافتی حلقوں اور صحافتی تنظیموں نے اعزاز ملک پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی

ہے اور وزیرداخلہ، آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز سے اس واقعہ کا سخت نوٹس لینے اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور

علاقے سے غنڈی گردی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.