شاہد آفریدی کی بیٹی کی’اسماءالحسنیٰ‘ سُنتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

sample-ad

معروف گلوکار عاطف اسلم نے شاہد آفریدی کی بیٹی کی اُن کی آواز میں اسماء الحسنی سننے کی ویڈیو پر ردعمل دے دیا

انہوں نے شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو یوں اسماء الحسنیٰ سنتا دیکھنا اور سیکھنا میرے لیے حیرت انگیز تجربہ ہے

عاطف اسلم نے ویڈیو شیئر کرنے پر شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے ساتھ گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ’اسماءالحسنیٰ‘ سُنتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی

سابق کپتان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’زندگی کے سفر کے دوران اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور اپنے چھوٹے چھوٹے لمحوں کو پسند کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں،الحمد اللہ

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.