شاہ محمود قریشی کا متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ

sample-ad

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا

وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب کے ساتھ، متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

اماراتی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

دوران گفتگو دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

حلیم عادل شیخ سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے نتیجے میں سفری سہولیات میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے جسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے

دونوں وزرائے خارجہ کا باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا

دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے دو طرفہ اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ناگزیر ہے

دونوں وزرائے خارجہ کا اعلیٰ سطحی روابط بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا ہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.