شعیب خان، پاکستانی پاسپورٹ پر 85 ممالک گھومنے والا شخص

sample-ad

سیاحت کا شوق تو سب کو ہوتا ہے مگر دنیا دیکھنے کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا ہے

پاکستان کا ایک شہری ایسا بھی ہے جس نے پاکستانی پاسپورٹ پر 85 ممالک کی سیر کی ہے

شوق کا کوئی مول نہیں، حالات سازگار اور وسائل دستیاب ہوں تو خواہشات کی تکمیل ممکن ہو ہی جاتی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شعیب خان بھی سیاحت کا شوق پورا کر رہے ہیں

شعیب کا کہنا تھا کہ میں اب تک 85 ممالک اور 6 براعظموں میں جا چکا ہوں

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سفر کی شروعات روس، یورپ اور ایسٹ ایشیا سے کی اور انہی ممالک کو سب سے زیادہ انجوائے کیا ہے

شعیب نے بتایا کہ وہ لندن میں بطور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ملازمت کرتے ہیں

انہوں نے 12 سال قبل ابوظہبی سے اپنے سیاحتی سفر کا آغاز کیا ہے

شعیب خان کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر ویزے کا حصول مشکل ضرور ہے پر ناممکن نہیں ہے

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پھر پاسپورٹ پر اسٹیمپ لگواتے وقت بھی سوچنا پڑتا ہے

شعیب خان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ آپ پاکستانی پاسپورٹ پر اپلائی نہیں کرسکتے، کچھ ممالک میں سفر کرنا آسان بھی ہے

شعیب خان پوری دنیا گھوم کر ریکارڈ بنانے کے لیے پرعزم ہیں

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.