صحافیوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی ناگزیر ہیں: پیر سید محمد علی گیلانی

sample-ad

راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سپورٹس گالا کے کیرم مقابلوں کا فائنل سینئر فوٹو جرنلسٹ راجہ ریاض نے جیت لیا

فنانس سیکرٹری وسیم خان دوسرے جبکہ ریپجا اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین قیصر عباسی تیسرے نمبر پر رہے

تقسیم انعامات کی تقریب کی صدرات سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید محمد علی شاہ گیلانی نے کی

نوید ملک جنرل سیکرٹری گلبرگ گرین ریئل اسٹیٹ ایجنٹس بھی تقریب میں موجود تھے جبکہ تقریب میں سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر این پی سی شکیل انجم اور سیکرٹری انور رضا بھی موجود تھے

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سپورٹس گالا کے کیرم مقابلوں کا فائنل نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں راجہ ریاض اور فنانس سیکرٹری وسیم خان کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد راجہ ریاض نے وسیم خان کو آٹھ کے مقابلے میں انتیس پوائنٹس سے ہرا دیا

دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی شاندار کھیل کامظاہرہ کیا اور کئی عمدہ پوائنٹس حاصل کئے تاہم جیت راجہ ریاض کا مقدر ٹھہری

فائنل مقابلے کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی

جس کی صدارت سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید محمد علی شاہ گیلانی نے کی

اپنے خطاب میں پیر علی گیلانی نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں ذہنی نشوونما کے لیے ضروری بلکہ انتہائی ناگزیر ہیں

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ والے اب ہو جائیں ہوشیار

صحافیوں کا پیشہ انتھک محنت کا استعارہ ہے جس میں شب و روز نئے حالات و واقعات کی رپورٹنگ ذہنی و جسمانی تھکن کا باعث ہے جبکہ کھیلوں کا انعقاد ذہنی و جسمانی تروتازگی ، راحت اور سکون بخشتا ہے

صحافیوں کے لیے کھیلوں کے ایونٹ منعقد کروائے جانے چاہئیں

اس موقع پر نوید ملک نے کہا کہ کھیل صرف ہار جیت کا نام نہیں بلکہ یہ محنت اور اپنے مقصد کے حصول کی لگن اجاگر کرنے کا بھی ذریعہ ہیں

افضل بٹ نے ریپجا کے صدر سہیل ملک، چیئرمین اسپورٹس کمیٹی قیصر عباسی سمیت آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ممبران کو کیرم کا شاندار ایونٹ منعقد کروانے پر مبارکباد دی

صدر این پی سی شکیل انجم نے کہا کہ اس قدر شاندار ایونٹ منعقد کروانے پر صدر ریپجا سہیل ملک، چیئرمین اسپورٹس کمیٹی قیصر عباسی اور ان کی ٹیم بلا شبہ مبارکباد کی مستحق ہے

اس موقع پر سیکرٹری این پی سی انور رضا کا کہنا تھا کہ صدر ریپجا سہیل ملک اور انکی ٹیم نے اس قدر شادار ایونٹ منعقد کروا کے ثابت کر دیا ہے کہ فوٹو جرنلسٹس نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں بلکہ تفریحی سرگرمیوں میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں

نیشنل پریس کلب اپنے مبمران کی تفریحی سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے ہمہ وقت حاضر ہے

ریپجا کے صدر سہیل ملک اور چیئرمین اسپورٹس کمیٹی قیصر عباسی نے قائد صحافت افضل بٹ، صدر این پی سی شکیل انجم اور سیکرٹری انور رضا کا تعاون پر شکریہ ادا کیا

انہوں نے کہا کہ اس کامیاب ایونٹ کے پیچھے آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل تمام ساتھیوں کی انتھک محنت شامل ہے

تقریب کے آخر میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے پہلا انعام مبلغ پچیس ہزار روپے نقد اور شیلڈ راجہ ریاض نے حاصل کیا

پندرہ ہزار روپے نقد اور شیلڈ کا دوسرا انعام وسیم خان نے حاصل کیا جبکہ تیسرا انعام دس ہزار روپے نقد اور شیلڈ قیصر عباسی کے حصے میں آیا

آخر میں نائب صدر ریپجا وہاب سلیم چغتائی نے مہمانان خصوصی افضل بٹ، صدر این پی سی شکیل انجم اور سیکرٹری انور رضا سمیت تقریب کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رہے گی

تقسیم انعامات کی تقریب میں صدر ریپجا سہیل ملک، نائب صدر ریپجا وہاب سلیم چغتائی، جوائنٹ سیکرٹری شاہد قریشی عرف راجو بھائی، چیئرمین اسپورٹس کمیٹی قیصر عباسی، مظہر علی خان، مزمل پاشا، اظہر عابدی، اسحاق چوہدری، جہانگیر چوہدری، تنویر شہزاد، ذوالفقار علی خان، لطیف عادل، سہیل شہزاد چیتا، چوہدری امجد، آغا مہروز، شیخ عارف، طحہ وارثی، راجہ ظفر، حنیف خٹک، شفیق اعوان، رمضان مغل، عرفان ببلو، عرفان حیدر، سعد عباسی، وسیم نذیر حسنین شاہ، فتح علی شاہ، زبیر عباسی، راجہ عمران، جاوید اے ملک، میڈی غوری، فیصل خان، سینئر صحافی اور اینکر جواد احمد فیضی، عامر بٹ، افضل جاوید عرف اجو، سدھیر احمد کیانی، شفقت حسین صبا سمیت بڑی تعداد میں سینئر صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس نے شرکت کی

تقریب کے آخر میں ریپجا کی طرف سے شرکاء کیلئے پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.