صدر ایف پی سی سی آئی نے یو بی جی کے بے بنیاد پروپیگنڈے کا پول کھول دیا

sample-ad

ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے ایف پی سی سی آئی کے مالی معاملات پر من گھڑت اور غلط خبروں کی پرُ زور تردید کی ہے؛جو کہ یو بی جی کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی وجہ سے ہے

ایف پی سی سی آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ یو بی جی انتخابات نہیں جیت سکا اور تب سے وہ افواہ سازی، دھوکہ دہی، پراپیگنڈا اور اس امید پر بیکار بیٹھے ہیں کہ ایف پی سی سی آئی کے موجودہ الیکٹیڈ آفس بیئرز بھی کام کرنا چھوڑ دیں گے اور کاروباری برادری کی خدمت سے دور ہو جا ئیں گے

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی سر گرمیوں کے فعال انتظام اور معاشی پالیسی سازی میں مؤثر تجاویز کے ذریعے پالیسی ساز اداروں میں تمام کاروباری برادری کی مؤثر وکالت کے زریعے ایف پی سی سی آئی کی موجودہ لیڈر شپ نے پورے ملک کی تاجر برادری کے دل و دماغ جیت لیے ہیں

میاں ناصر حیات مگوں نے نشاندہی کی کہ یو بی جی اپنی روایات کو جاری رکھتے ہوئے مسخ شدہ حقائق اور اعداد و شمار کو سامنے لائے ہیں اور ایف پی سی سی آئی کو بے رحمانہ انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے؛جو کہ تاریخی اہمیت کا حامل قومی ادارہ ہے اور کاروباری قیادت میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے

دیوالیہ پن کے دعوے بے بنیاد ہیں اورحقیقت یہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی پہلے سے کہیں زیادہ ترقی کر رہا ہے اور اعلیٰ تجارتی اداروں کے لیے متعین عالمی معیار کے بہترین طریقوں پر چل رہا ہے

گزشتہ روزپشاورڈینزپلازےمیں دو نوجوانوں کے قتل کےخلاف احتجاج

میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ موجودہ الیکٹیڈ عہدیداروں کی طرف سے فراہم کی گئی قیادت نے کرپشن، اقربا پروری اور میرٹ کی نظر اندازی کو ختم کر دیا ہے؛ اس کے برعکس یو بی جی کا 5 سالہ دور ناکامی، اقربا پروری اورکرپشن سے بھر پور تھا

میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت اس بات پر بہت فخر کرتی ہے کہ انہوں نے یونس ڈھاگا کی مثالی قیادت میں ایک شاندار اور قابل اعتماد پالیسی ایڈوائزری بورڈ قائم کیا ہے اور دستیاب بہترین ٹیلنٹ کی خدمات حاصل کی ہیں

میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ موجودہ منتخب قیادت ایف پی سی سی آئی کے مالی معاملات شفافیت سے چلا رہی ہے اور تمام غیر ترقیاتی اخراجات کو کم سے کم سطح پر لایا گیا ہے

تاہم انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے ریسرچ اور انڈسٹری لیڈرشپ کرداروں میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا ئیں گی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان مقاصد کے لیے وسائل فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایف پی سی سی آئی کو بین الااقوامی معیار کا ادارہ بننانے کا عہد کیا ہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.