ضلعی انتظامیہ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل

sample-ad

ٹوبہ ٹیک سنگھ(رانا خالد)حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ سرکاری ملازمین اور ان کے بچوں کی فلاح وبہبود کے لئے سرگرم ہوگئی ہے

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ بورڈ کا اجلاس ڈی سی دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے میرج، ماہانہ، گرانٹس، تجہیز و تکفین، سکالر شپس کے 1277 کیسز کی سماعت کرکے منظور ہونے والے کیسز میں ادائیگیاں جلد از جلد کرنے کا حکم دیدیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمے بہبود فنڈ سے متعلقہ تمام درخواستیں مکمل کرکے ڈی سی دفتر بھجوائیں

حکومت پنجاب کی طرف سے درخواستوں کو جلد از جلد نمٹا کر ادائیگیاں کرنے کے احکامات ہیں

انہوں نے کہا کہ ملی امداد کا کیس بورڈ میں لانے سے قبل اس کی اچھی طرح جانچ پڑتال کی جائے فرضی اور بوگس کیسز پر متعلقہ ہیڈ کے خلاف کارروائی ہوگی

انہوں نے کہا کہ بہبود فنڈ کی امداد اصل حقدار تک ہر صورت پہنچنی چاہیئے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.