عام آدمی کے وسائل و اخرجات پہلے ہی عدم توازن کا شکار ہیں : علامہ صادق جعفری

sample-ad

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے  پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے  غیر منصفانہ اقدام قرار دیا ہے

انہوں نے کہا کہ  پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان نے عوام کو شدید اضطرابی کیفیت سے دوچار کر دیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عدم استحکام انتظامی معاملات پر حکومتی گرفت کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے

فرم کنٹریکٹ کے تحت افغانستان کو برآمدات کی اجازت دی جا ئے: میاں ناصر حیات مگوں

اہم تہواروں پر مختلف حکومتیں اپنے عوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے نرخوں پر  فراہمی یقینی بنانے کے لیے سبسڈی کا اعلان کرتی ہیں لیکن ہمارے ہاں صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے۔یہاں آئے روز  پیٹرولیم مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ بڑھا کر عوامی مشکلات سے حکومت اپنی لاتعلقی ظاہر کرتی ہے

انہوں نے کہا عام آدمی کے وسائل و اخرجات پہلے ہی عدم توازن کا شکار ہیں۔ملک کی اکثریت کا تعلق درمیانے یا پھر نچلے طبقے سے ہے

عام شہریوں کے محدود ذرائع آمدن ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مطابقت نہیں رکھتے۔اگر قیمتوں کے اس ہوشربا اضافے پر قابو نہ پایا گیا تو عام آدمی کی زندگی مزید کٹھن ہو جائے گی

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کو سستا کرے تاکہ عام آدمی کی مشکلات میں کمی آئے

sample-ad

Facebook Comments

Website Comments

POST A COMMENT.