علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش پر حلیم عادل شیخ کا پیغام

sample-ad

مفکر پاکستان جناب علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے پیغام دیا ہے

حلیم عادل شیخ نے کہا، ” وطن، ملت اسلامیہ اور عظیم فلسفی شاعر علامہ محمد اقبال کو آج کے دن خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

آج کے دن ہمیں اقبال کی تعلیمات کو یاد کرنے اور عمل کرنے پر زور دینے کی ضرورت ہے

ان کے لکھے فرمودات سے ہمیں اسلام کا حقیقی پیغام سمجھنے میں مدد ملتی ہے

علامہ اقبال نے مسلمانوں کی حقیقی شناخت کیلئے انہیں خواب غفلت سے بیدار کرنے کی کاوش کی

جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی

آج کے حالات اور درپیش مسائل میں علامہ اقبال کےپیغام اور فلسفے کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے

علاقہ اقبال نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس کے اتحاد ،اتفاق اور عمل کی تلقین کی ہے

پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے

اسے مضبوط بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.