علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلے کے لئے ڈیجیٹلائز فارم کی سہولت دےدی

sample-ad

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلے کےخواہش مند طلبہ کو بڑی سہولت دے دی، جس سے اُن کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب طلبہ کو داخلے کے لیے قطار میں لگ کر وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ داخلہ نظام کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ داخلے کے نظام کی ڈیجٹلائزیشن کے بعد طلبہ داخلہ فارم اور تمام دستاویزات آن لائن جمع کرا سکیں گے

اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر طلبہ کو داخلہ فارم اوردستاویزات اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے

جس کے تحت وہ داخلہ فارم کے ساتھ متعلقہ دستاویزات جمع کرا کے کسی بھی کلاس اور سمیسٹر میں ایڈمشن لے سکتے ہیں

اس نظام سے قبل انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو داخلہ فارم کے ساتھ متعلقہ دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپی ڈاک کے ذریعے ارسال کرنے کی ہدایت کی جاتی تھی

بعض طلبہ کے داخلہ فارم اور دوسری مطلوبہ دستاویزات یونیورسٹی کو تاخیر سے موصول ہونے کی وجہ سے وہ داخلے سے رہ جاتے تھے

امن کمیٹی کےسربراہ ملک خانہ گل پر جرگے میں فائرنگ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے طلبہ کی شکایات کے بعد داخلہ نظام کو درست کرنے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی تھی

وائس چانسلر کی ہدایت پر شعبہ داخلہ نے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی(آئی سی ٹی) کے شعبے کے تعاون سے داخلے کے اعتراض کو ختم کر کے طلبہ کو یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستاویزات اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیا ا لحسنین نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت اب طلبہ اپنی دستاویزات کی تصاویر یونیورسٹی کی ویب سائٹ یا لنک
http://adms.aiou.edu.pk/obj_ssearch.php پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں

انہوں نے بتایا کہ ’داخلہ پالیسی کو جدید کرنے کا مقصد طلبہ کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے بچانا اور اُن کے داخلوں کی تصدیق کا عمل بروقت مکمل کرنا ہے تاکہ سمسٹر ضائع ہونے کے خدشات ختم ہوجائیں گے اور طلبہ کا یونیورسٹی پر اعتماد برقرار رہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.