فرانس کی فوج نے القاعدہ کے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

sample-ad

فرانس کی ایئر اسٹرائیک میں القاعدہ کے 50 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں

اس حملے کے بعد چار دہشت گرد گرفتار بھی کئے گئے

فرانسیسی فوجی دستوں نے منگل کے روز مالی میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا

جس میں 50 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے

فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پرلی نے کہا کہ فرانسیسی اسپیشل فورس نے فوجی کارروائی میں 50 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا

فلورنس پرلی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ “30 اکتوبرکو بارکھان سکیورٹی فورس نے فوجی کارروائی شروع کی

جس میں 50 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گيا اور حملے کے دوران ان کے سامان اور اسلحہ ضبط کرلئے گئے”

انہوں نے کہ کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کو اس سے ایک بڑا جھٹکا لگا ہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.