قوانین کی پاسداری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے : آئی جی اسلام آباد

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین)آئی جی اسلام آباد کا ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں پولیس دربار لگایا

دربار میں سینئیر افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

افسران و جوانوں نے ذاتی و سرکاری مسائل اور محکمہ کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں

آئی جی اسلام آباد نے مسائل سنے اور حل کرنے کی یقینی دہانی کروائی

آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں افسران و جوانوں سے خطاب بھی کیا

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے تمام افسران و جوان دن رات شہریوں کی خدمات میں کوشاں ہیں

سردی ،گرمی، بارش،طوفان میں اپنے فرائض منصبی انجام دہی میں پیش پیش ہیں جو قابل تحسین ہیں

شہریوں سے ہر حال میں شائستگی سے مہذب انداز میں پیش آئیں

ٹریفک پولیس ادارے کا چہرہ ہے، شہریوں سے خوش اخلاقی کو یقینی بنائیں

ٹریفک کے افسران و جوانوں کو خوبصورت وردی پہن کر کھڑا ہونا چاہیے

دوسرے اضلاع سے آنے والے شہریوں کے ساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آئیں تاکہ وہ اپنے علاقوں میں جاکر آپ کی تعریف کریں

قوانین کی پاسداری ضرور ہونی چاہیے مگر اخلاق کا دامن کبھی نہ چھوڑیں

لائسنس حاصل کرنے کے لئے شہریوں کو اپنی اہلیت ثابت کرنی ہوگی

شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کریں

انسانیت کی فلاح کے لئے ہم سب کو ملکرکوششیں کرنی ہیں

آپ کی ایک معمولی غلطی بھی پورے محکمے کے لئے بدنامی کا باعث بن جاتی ہے

آپ کا ایک اچھا کام محکمے کے معیار کو بلندیوں تک پہنچانے کے لئے کافی ہے

یاد رکھیں یہ دنیا کی زندگی عارضی زندگی ہے اپنی اصل زندگی کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے

مجھے خوشی ہے مسائل کی کمی کے باوجود آپ سب بہت محنت اور لگن کے ساتھ کام کررہے ہیں

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں

چوراہوں میں ٹریفک کے جوانوں کے لیے بنائی گی پوسٹس خوبصورت ہونی چاہیے

وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوتے ہی شہریوں کو معلوم ہو کہ اب غلطی کی گنجائش نہیں ،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا ہے

ایس ایس پی ٹریفک کو افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کے دوران تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.