قومی کرکٹ اسکواڈ کا پہلا کووڈ ٹیسٹ منفی آگیا

sample-ad

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے دورے پر پہنچنے والے قومی کرکٹ اسکواڈ کا پہلا کووڈ ٹیسٹ منفی آگیا

جس کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت مل گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورے پر کل جوہانسبرگ پہنچنے والے اسکواڈ کا ٹیسٹ کیا گیا تھا

بیان میں کہا گیا کہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام 34 ارکان کے کووڈ-19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے

دنیا بھر کا بہترین کیمرے والا سستاترین فون کونسا؟

جن میں 21 کھلاڑی اور 13 ارکان ٹیم انتظامیہ کے شامل ہیں

قومی اسکواڈ کل سے سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گا

پاکستانی اسکواڈ کا 28 مارچ بروز کو جنوبی افریقہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا

قومی اسکواڈ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کل جوہانسبرگ پہنچا تھا

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے صرف وائٹ بال اسکواڈ جوہانسبرگ روانہ ہوا تھا

اس کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کے 10 ارکان 12 اپریل کو زمبابوے روانہ ہوں گے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.