لاڈلے کبوتروں کی سالگرہ کی تقریب بھی منعقد کی جاتی ہے

sample-ad

کبوتروں کے شوقین افراد جانتے ہیں کہ کبوتروں کو شاہانہ انداز میں پالنے میں کتنا خرچہ آتا ہے

برطانیہ میں خاتون اپنے دو کبوتروں پر سالانہ 4000 برطانوی پاؤنڈ خرچ کرتی ہیں

خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے ان کبوتروں کو گود لیا ہے، ان کبوتروں کو غذائیت بخش مہنگے کھانے کھلائے جاتے ہیں

ان کے آرام کے لیے الگ کمرہ ہے اور کپڑوں کی الماری بھی موجود ہے

ورثاء نے لاپتہ فضل مولا کی لاش کی شناخت کر لی

دونوں کے لیے نرم بستر ہیں اور سیر کے لیے بچوں جیسی گاڑی بھی خریدی گئی ہے۔

23 سالہ خاتون میگی کو دونوں کبوتر ان کے گھر کے پاس ملے تھے جنہیں وہ اپنے ساتھ لے آئیں

اس نے ان کو سیر کرانے کے لیے الگ سے اسٹرولر بھی لے رکھا ہے

خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے کبوتر شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، ان کی سالگرہ کی خصوصی تقریب بھی منعقد کی جاتی ہیں جس میں انہیں خوب تحفہ تحائف ملتے ہیں

ہرپرندے کے لیے دو درجن سے زائد کپڑے بنائے گئے ہیں جن میں سے ایک کی قیمت 40 سے 50 ڈالر تک ہے

شامل کو وہ کچھ دیر پرواز کرتے ہیں اور پھر میگی کے ساتھ بڑے ہی شاہانہ انداز میں باہر سیر کرنے کے لیے بھی جاتے ہیں

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.