لکس سٹائل ایوارڈز : ماہرہ خان نے دو ایوارڈز اپنے نام کر لیے

sample-ad

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے رواں برس دو لکس اسٹائل ایوارڈز جیت لیے ہیں

ماہرہ خان کو دونوں ایوارڈز فلم ’سپراسٹار‘ کے لیے ملے

ماہرہ خان کی فلم سپر اسٹار 2019 میں ریلیز ہوئی تھی

’سپر اسٹار‘ کا شمار سال 2019 کی کامیاب ترین فلموں میں کیا جاتا ہے

ماہرہ خان نے اس فلم کی وجہ سے بہترین اداکارہ کا ویورز اور کریکٹس چوائس ایوارڈ یعنی دونوں ایوارڈز اپنے نام کیے

سپر اسٹار میں ماہرہ خان کے ساتھ کاسٹ میں بلال اشرف ، علی کاظمی، جاوید شیخ اور لیجنڈری اداکار ندیم بھی شامل تھے

مومنہ اینڈ درید پروڈکشن کی فلم سپر اسٹار نے ریلیز ہوتے ہی ملک بھر میں دھوم مچا دی تھی

فلم میں نہ صرف اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا بلکہ فلم کے گانے بھی سپر ڈوپر ہٹ رہے تھے

لکس اسٹائل ایوارڈز میں سپر سٹار کو سال کی بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار، بہترین اداکارہ اور بہترین پلے بیک سنگر کے لیے نامزد کیا گیا تھا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.