مادھوری ڈکشٹ بھی دنیا بھر میں مشہور امریکی ٹی وی سیریز ’فرینڈز‘ سے متاثر

sample-ad

بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بھی دنیا بھر میں مشہور امریکی ٹی وی سیریز ’فرینڈز‘ کی دیوانی نکلیں

اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں امریکا کی مشہور کامیڈی ٹی وی سیریز ’فرینڈز‘ بہت پسند ہے

مادھوری نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران یہ شو دیکھتی تھیں

بحری جہاز پر اسرائیل بھیجی جانے والی اسلحے کی کھیپ لادنے سے ورکرز کا دوبارہ انکار

بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کامیڈی ٹی وی سیریز ’فرینڈز‘ کے بارے میں کہنا تھا کہ ’اُنہیں واقعی میں اس شو کے تمام اداکاروں کی دوستی بہت پسند ہے اور جو سکون وہ ایک دوسرے کے ساتھ بانٹتے ہیں، اسی وجہ سے یہ شو پسند کیا جاتا ہے

واضح رہے کہ امریکا کی مشہور کامیڈی ٹی وی سیریز ’فرینڈز‘ کا اسپیشل شو ’فرینڈز: ری یونین‘ مداحوں کے طویل انتظار کے بعد آج نشر کیا جائے گا

گلوکار جسٹن بیبر، گلوکارہ لیڈی گاگا، اور کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس سمیت متعدد مشہور شخصیات بھی اس اسپیشل شو کا حصہ ہوں گی

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.