مجلس وحدت مسلمین اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

sample-ad

علامہ سید احمد اقبال رضوی نائب سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قیادت میں اعلی سطحی وفد کی وزیر قانون پنجاب جناب راجہ بشارت سے ملاقات ہوئی

جس میں پنجاب بھر میں عزاداری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر محرم اور چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر درج کی گئی ایف آئی آرز واپس لینےکا فیصلہ کیا ہے

جماعت اسلامی نے پی پی پی کی حمایت کا اعلان کر دیا

ناجائز طور پر 4th شیڈول میں شامل کیے گئے عزاداروں کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے

اس کے علاوہ دیگر تحفظات کو بھی دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی

اعلی سطحی ملاقات کے بعد سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے چنیوٹ اور لاہور سے دھرنے کی کال کو موخر کر دیا

اعلان کیا کہ مذاکرات میں منظور شدہ مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو 4 جون 2021ء کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.