مداحوں سے بہن اور والدہ کے لیے دعاؤں کی اپیل : بشریٰ انصاری

sample-ad

اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں سے اپنی بہن اداکارہ سنبل اور والدہ کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر مختلف شخصیات کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا

تصویر میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان اور معروف فلمساز و ہدایتکار عاصم رضا بھی موجود ہیں

بشریٰ انصاری نے کہا کہ ابھی کچھ دن پہلے میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ دن میری بہن کی وجہ سے تکلیف دہ ہوں گے

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے بہن اور اداکارہ سنبل شاہد کے لیے دعا کی اپیل کی

خیال رہے کہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اس قبل اپنی پوسٹ میں مداحوں کو اطلاع دی گئی تھی کہ ان کی بہن سنبل شاہد کورونا میں مبتلا ہیں

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.