مری روڈ پر محکمہ ایکسائز نے درجنوں دکانوں اور دفاتر کوسیل کر دیا

sample-ad

راولپنڈی(شعیب احمد) موتی پلازہ مری روڈ پر محکمہ ایکسائز آفس نے درجنوں دکانوں اور دفاتر کو ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے سیل کر دیا اور نوٹس چیپساں کر دیے

دکانداروں نے اشتعال میں آکر تمام نوٹس پھاڑ ڈالتے ہوئے سکیں توڑ ڈالیں جبکہ محکمہ ایکسائز خاموش ہے

میرا آبادی میں فرنیچر کے شو روم پر آتشزدگی

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز راولپنڈی کی ٹیم نے گزشتہ روز مرہ روڈ موتی محل چوک میں واقع موتی پلازہ میں درجنوں دکانوں جو پردہ صوفہ کلاتھ مارکیٹ کہلاتی ہے فی کس دکان کو دس ہزار ٹیکس ڈیفا لٹر قرار دیتے ہوئے ان دکانوں اور اس پلازے میں درجنوں دفاتر کو سیل کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹس آویزاں کر دیے تھے جب کہ جمرات آج صبح جب دکانداروں نے اپنی دکانیں کھولنا چاہیں تو دکانوں کو سیل پایا

جس پر دکانداروں نے اشتعال میں آکر نوٹس پھاڑ ڈالے اور سیل توڑ ڈالتے ہوئے دکانیں کھول لیں

جس کے بعد محکمہ ایکسائز حکام ان دکانداروں کے آگے بھیگی بلی بن گئے اور تا حال قانون ہاتھ میں لینے والے دکانداروں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا جا سکا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.