مشہور بھارتی اداکار دوران شوٹنگ جاں بحق

sample-ad

گزشتہ روز بھارتی اداکار دوران شوٹنگ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالا میں پیش آیا، غوطہ خور اداکار کی لاش تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار انیل نیڈومنگڈ ریاست کیرالہ میں ایک حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے

اداکار کرالہ میں واقع ملنکارا ڈیم میں شوٹنگ کے بعد دوستوں کےہمراہ نہانے میں مصروف تھے

اس دوران انیل نیڈومنگڈ خود پر قابو نہ رکھ سکے اور گہرے پانی میں چلے گئے

گہرے پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی

بعد ازاں غوطہ خوروں نے کافی کوششوں کے بعد اداکار کی لاش ڈھونڈ لی

اداکار کی لاش کو ڈیم سے نکالنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی اداکار کی عمر 48 سال تھی

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.