ملک میں کورونا کی تیسری لہر : ماہ اپریل میں 7 بچے جاں بحق

sample-ad

ملک میں کورونا کی تیسری لہر بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہے

این سی او سی کے مطابق ایک ہی روز میں ایک سے 10 سال کی عمر کے مزید 2 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ یکم اپریل سے اب تک کورونا کے باعث 7 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں

اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کروانے کے لیے فوج میدان میں آگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق یکم فروری سے اب تک کورونا کے باعث ایک سے 10 سال کی عمر کے 14 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے باعث ملک میں اب تک مجموعی طور پر ایک سے 10 سال تک کی عمر کے 47 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں

این سی او سی کے مطابق کورونا کی پہلی لہر کے آغاز سے 30 جولائی تک 12 بچے جاں بحق ہوئے، یکم اگست 2020 سے رواں سال 31 جنوری تک 21 بچے جاں بحق ہوئے، کورونا کی پہلی دو لہروں میں مجموعی طور پر 31 جنوری 2021 تک 33 بچے جاں بحق ہوئے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.