موٹروے پولیس کی نئی ہیلپ لائن کی شاندار کارکردگی

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین) موٹروے پولیس نئی ہیلپ لائن کی شاندار کارکردگی سامنے آئی ہے

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابقرواں سال کے پہلے تین مہینوں میں تقریباً موٹروے پولیس ہیلپ لائین کی کارکردگی میں تقریباً 200 فی صداضافہ ہوا

سال 2020 کے پہلے تین مہینوں میں تین لاکھ سینتیس ہزار آٹھ سو چوبیس کالز موصول ہوئی تھیں

سال 2021 کے پہلے تین مہینوں میں دس لاکھ دس ہزار آٹھ سو دس کالز موصول ہوئیں

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سال 2020 کی نسبت اس سال چھ لاکھ بہتر ہزار نو سو چھیاسی زیادہ کالز موصول ہوئیں

ہیلپ لائن پر زیادہ کالز شہریوں کے اعتماد میں اضافہ کا ثبوت ہے

موٹر وے پولیس قومی خدمت کے جذبہ سے سر شار شہریوں کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی میں پیش پیش ہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.