موٹر سائیکل چوری اور موبائل سنیچنگ کر نے والا گرفتار

sample-ad

اسلام آباد (وجاہت حسین) تھانہ رمنا پولیس کی بڑی کاروائی میں موٹر سائیکل چوری اور موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کا سرکردہ رکن بشارت منظور نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے

ملزم کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینے ہوئے 3 قیمتی موبائلز فون، دو چوری شدہ موٹر سائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونشن برآمد کر لی گئی ہے

ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ سیکٹرز کی سٹریٹ میں گھومتا پھرتا سیر یا کام کی غرض سے گھر سے باہر جانے والے شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھینتا اور گلیوں سے موٹر سائیکل چوری کرتا تھا

ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

کاروائی ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر اے ایس پی رانا عبد الوہاب کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رمنا مع جوانوں نے کی

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پوری ٹیم کو شاباش دی

Facebook Comments

POST A COMMENT.