نرخ نامے آویزاں نہ کرنے والے گرفتار

sample-ad

ملتان (عادل چودھری) خود ساختہ مہنگائی کی بڑی وجہ نرخ نامے آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو قرار دے دیا گیا ہے

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنیوالے دکانداروں کو جیل بھیجنے کا حکم بھی دیا ہے

پرائس مجسٹریٹس ایسے دکاندراوں کی فہرست متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اووز کو فراہم کریں گے

نرخ نامے آویزاں نہ کرنیوالے دکانداروں کو گرفتار کرنا پولیس کی ذمہ داری ہو گی

گزشتہ روز نرخنامے آویزاں نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز بھی کردیا گیا ہے

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران نرخنامے آویزاں نہ کرنیوالے 58 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور گرانفروشوں پر 2لاکھ 14ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے

پرائس مجسٹریٹ و ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس فاطمہ خان نے14 دکانداروں کو گرفتار کر لیا

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق پرائس مجسٹریٹ و چیف فوڈ انسپکٹر نعیم چنگیزی نے10 دکانداروں کو جیل بھجوایا دیا ہے

عابدہ فرید نے4 اور سی او کارپوریشن اقبال فرید نے6 دکانداروں کو حوالات میں بند کروایا ہے

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر 8سپیشل پرائس مجسٹریٹس کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں

اظہار وجوہ کے نوٹس ناقص کارکردگی پر جاری کیے گئے ہیں

سپیشل پرائس مجسٹریٹ ملک ممتاز، فاروق چغتائی، ندیم عباس،احمد نوید،رائے ظفرعباس، عدنان شیراز، عمر دراز اورمحمد یونس کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں

پرائس مجسٹریٹس سے دویوم کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے

تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی

یاد رہے کہ ہر پرائس مجسٹریٹ کو روزانہ کم ازکم 30 دکانیں وزٹ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.