واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرنے کا نیا طریقہ آ گیا

sample-ad

دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین آئے روز ہیکنگ کے نئے حربے سے دوچار رہتے ہیں، اب ہیکرز لوگوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرنے کا نیا طریقہ لے آئے ہیں

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سائبر سیکیورٹی ماہرین نے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے اس نئے طریقے میں صارفین کو چھ ہندسوں پر مشتمل ایک لاگ ان کوڈ کا حامل میسج موصول ہوگا

جس صارف کے فون پر یہ لاگ ان کوڈ کا حامل میسج آیا ہوتا ہے، اس کے کسی دوست کے واٹس ایپ سے ہیکرز اسے ایک اور پیغام بھیجتے ہیں۔ وہ اسے کہتے ہیں کہ میرا لاگ ان کوڈ غلطی سے آپ کی طرف آگیا ہے، پلیز وہ مجھے دے دو

صارف سمجھتا ہے کہ یہ اس کا دوست ہے جو اس سے کوڈ واپس مانگ رہا ہے، لہٰذا وہ بغیر سوچے یہ میسج اپنے دوست کو فارورڈ کر دیتا ہے اور پھر ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہوجاتا ہے

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے لیا گیا ازخود نوٹس واپس

ماہرین نے اس حوالے سے بتایا کہ اگر صارف اس آدمی کو کوڈ بتا دیتا ہے تو اگلے ہی لمحے اس کے واٹس ایپ کا کنٹرول ہیکرز کے ہاتھ میں چلا جاتا ہے، کوڈ اس آدمی کو دینے کے بعد صارف کے موبائل فون سے واٹس ایپ اکاؤنٹ سائن آف ہو جاتا ہے اور اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ اس صارف کا کلاؤڈ بھی ہیکرز کے کنٹرول میں چلا جاتا ہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.