وفاقی پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیاں

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین)وفاقی پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیاں کر دی گئیں

آئی جی اسلام آباد کی خصوصی دلچسپی وہدایت پر148 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

14 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی مل گئی۔

32 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر پرموٹ کردیا گیا۔

42 اے ایس آئیز کی سب انسپکٹر، 48 ہیڈ کنسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدے پر ترقی۔

3اسسٹنٹس کی سپرنٹنڈنٹ، 3 یوڈی سی کی اسسٹنٹ اور 6 ایل ڈی سی کی یوڈی سی کے عہدے پر ترقی۔

اسلام آباد پولیس کے افسران میں بڑے پیمانے پر ترقیوں سے خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ترقی کے بیجز لگائے اور مبارکباد دی۔

تھانہ ویمن پولیس سٹیشن میں غیر ملکی خاتون کا لیڈی پولیس اہلکاروں سے جھگڑا

افسران نے اسلام آباد پولیس میں شہریوں کی خدمت کے لئے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ وقف کردیا ہے، آئی جی اسلام آباد

ترقیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور اگلے مرحلے میں کنسٹیبلز کی ترقیاں ہوں گی، آئی جی اسلام آباد

ہمارا ہرافسر ہماراہیرو ہے جو اپنے خاندان سے دور شہریوں کی خدمت کے لئے کھڑا ہے، محمد احسن یونس

انشاءاللہ ہم اپنے شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل رہیں گے، آئی جی اسلام آباد

ترقی پانے والے افسران نے آئی جی اسلام آباد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.