وفاقی پولیس نے ایک عورت سمیت چھ منشیات ڈیلرگرفتار کر لئے

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین) ایس پی صدر فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے

تھانہ گولڑہ ، کراچی کمپنی اور رمنا پولیس نے ایک عورت سمیت چھ منشیات کے ڈیلروں کو گرفتارکر کر لیا

ملزمان میں ایک خاتون روبینہ بی بی سمیت رضوان ارشد، ناصر، صابر اور دو غیرملکی حکیم اللّٰہ افغانی، زاکر اللّٰہ شامل ہیں

ملزمان کے قبضے سے 2300 گرام ہیروئن اور 4700 گرام چرس برآمد کر لی

مزار کی بے حرمتی کی کوشش ناکام

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے گی

ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں جو معاشرے میں تباہی پھیلا رہے ہیں

کاروائی ایس ڈی پی او گولڑہ ، رمنا اور مارگلہ کی نگرانی ایس ایچ اوز اور ٹیموں نے کی

ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی پر انہیں شاباش دی

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.