وفاقی کابینہ ہوائی اڈوں اور شاہراہوں کو گروی رکھنے کی اجازت دے دی

sample-ad

حکومت نے آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے وفاقی کابینہ سے بڑے ہوائی اڈوں اور شاہراہوں کو گروی رکھنے کی اجازت مانگی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے

اس اقدام سے 18کھرب روپے کا قرض حاصل ہوگا

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ جو اثاثے بین الاقوامی اور مقامی قرض دہندگان کو بطور رہن دینا چاہتی ہےان اثاثوں کی فہرست میں سے اسلام آباد کا فاطمہ جناح پارک خارج کردیا گیا ہے

تاہم، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق تین شاہراہوں( موٹر ویز)، تین بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور اسلام آباد ایکسپریس وے کو فہرست میں شامل کردیا گیا ہے

وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ سے استدعا کی تھی کہ حکومت کی بجٹری پوزیشن کو سپورٹ کرنے اور اسلامی بینکاری کی صنعت کے فروغ کے لیے مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں اجارہ سکوک بانڈ جاری کرنے کا ارادہ ہے

ان معاملات پر وفاقی کابینہ آج(منگل کو) فیصلہ کیا ہے

اثاثے گروی رکھنے کے عوض لیا گیا قرض ، روایتی قرض کے مقابلے میں سستا ہوتا ہے

وزارت خزانہ نے کابینہ سے کہا تھا کہ ملکی و غیرملکی مارکیٹوں میں اجارہ سکوک کا مسلسل اجرا یقینی بنانے کے لیے نئے اثاثوں کی شناخت کرے

سکوک بانڈز کے اجرا کے ذریعے اور اثاثے رہن رکھ کر حاصل کیا جانے والا قرض روایتی بانڈز کے ذریعے حاصل کیے گئے قرض کی نسبت سستا ہوا ہے

وزارت خزانہ نے ایم ون موٹروے(اسلام آباد پشاور) اور ایم تھری موٹروے(پنڈی بھٹیاں فیصل آباد) اور اسلام آبادایکسپریس وے کی قابل رہن اثاثوں کے طور پرشناخت کی ہے

آئی جی قاضی جمیل الرحمان کاٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر کادورہ

وزارت خزانہ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سے درخواست کی کہ ان اثاثوں کی بنیاد پر قرض لینے کے سلسلے میں این او سی جاری کیا جائے

سی اے اے نے ابھی کوئی جواب نہیں دیا ہے جبکہ این ایچ اے نے اپنے اثاثوں کے استعمال کا معاوضہ مانگ لیا

وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ سےدرخواست کی تھی کہ وہ کسی بھی محکمے کو معاوضےکی ادائیگی کے بغیر اثاثےرہن رکھنے کی اجازت دے

وزات خزانہ نے لاہور ایئرپورٹ کی ویلیو کا اندازہ 980 بلین روپے، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 230 بلین روپے اور ملتان ایئرپورٹ کی ویلیو کا اندازہ 320 بلین روپے لگایا ہے۔ اسی طرح اسلام آباد ایکسپریس کی ویلیو کا اندازہ 470 بلین روپے لگایا گیا ہے

وزارت خزانہ نے کابینہ سے کہا تھا کہ ملکی و غیرملکی مارکیٹوں میں اجارہ سکوک کا مسلسل اجرا یقینی بنانے کے لیے نئے اثاثوں کی شناخت کرے

سکوک بانڈز کے اجرا کے ذریعے اور اثاثے رہن رکھ کر حاصل کیا جانے والا قرض روایتی بانڈز کے ذریعے حاصل کیے گئے قرض کی نسبت سستا ہوا ہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.