ویکسین لگوانے والے افراد کو دنیا بھر میں گھومنے پھرنے کی اجازت دینی چاہیے

sample-ad

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے اقوام متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم سمیت متعدد یورپی اور ایشیائی ممالک کے سیاحتی اداروں کو تجویز دی کہ ویکسین لگوانے والے افراد کو دنیا بھر میں گھومنے پھرنے کی اجازت دینی چاہیے

روسی ایسوسی ایشن برائے ٹورازم کا مؤقف ہے کہ اس مسئلے میں تاخیر عالمی سیاحت کے شعبے میں مزید بحران کی صورت حال پیدا کرے گی اور یہی وجہ ہے کہ اب کورونا وائرس کی اس عالمی وبا کے خاتمے کا انتظار کیے بغیر سیاحتی اور کاروباری سفر کی بحالی بہت ضروری ہے

ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ اور دیگر پابندیوں کو اب فوری ختم کر دینا چاہیے

28 ہزار سال منجمد رہنے والا شیر کا بچہ دریافت

روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز نے اسی طرح کی تجویز اسپین ، اٹلی ، برطانیہ ، چین ، جاپان کے ساتھ ساتھ دیگر یورپی اور ایشیائی بحرالکاہل ممالک کی سیاحتی تنظیموں کو بھیجی ہے تاکہ وہ بھی اس اقدام کی حمایت کریں

واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک ڈیلٹا کی زد میں ہیں اور ایک بار پھر کئی ممالک میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے علاوہ لاک ڈاؤن بھی لگایا جا رہا ہے

sample-ad

Facebook Comments

Website Comments

POST A COMMENT.