ٹریل فائیو پر راستہ بھولنے والی فیملی کو وفاقی پولیس نے تلاش کر لیا

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین)تھانہ سیکرٹریٹ اور CRT پولیس ٹیموں کی طرف سے اچھے اقدامامات کا سلسلہ جاری ہے

پولیس ٹیموں نے ٹریل 5 پر بارش میں راستہ بھولنے والے عمران عالم کو چار بچوں سمیت مسلسل پانچ گھنٹوں محنت اور جفا کشی سے تلاش کرلیا

سیف سٹی پر اس فیملی کی گمشدگی کی کال موصول ہوئی جس پر فوری ایکشن کیا گیا

ایس پی سٹی راناعبدالوہاب نے گمشدہ فیملی کے تلاش کے لیے ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور CRT پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے بروقت کارروائی کی

پولیس ٹیموں نے فوری اور مسلسل بارش کے باوجود گمشدہ فیملی کو منال کے قریب پہاڑی علاقے سے ریسکیو کیاہے

گمشدہ فیملی نے پولیس کی کاوشوں کی بے حدّ تعریف کی

ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس آپریشنز نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.