پاسپیڈا کے وفد کا ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا دورہ

sample-ad

ارشد اسلام کی سربراہی میں پاکستان آٹوموبائل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کے وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کا دورہ کیا اور ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب صدر میاں ناصر حیات مگوں کو مبارکباد پیش کی

وفد نے ٹیکس, کسٹم ڈیوٹی، اور ایف بی آر کے نوٹس کے مسائل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے

مختلف قسم کے ٹیکسوں کے باعث بعض اوقات مجموعی ٹیکس 90 فیصد سے بھی زیادہ ہوجاتا ہے

کاروباری شعبے خصوصاً آٹوموبائل پارٹس کے درآمد کنندہ جو قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہیں، سب سے زیادہ پریشانی کا شکار ہوتے ہیں کیونکہ حکام مارکیٹ میں اسمگل شدہ آٹو پارٹس کے کاروبارکو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں

وفد نے ایف پی سی سی آئی سے درخواست کی کہ وہ متعدد ٹیکسوں اور کسٹم ڈیوٹی کو کم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ یہ مقامی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے

میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ہم تاجر برادری کے تمام مسائل حل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جو طویل عرصے سے التوا کا شکار ہیں

مجبوری تھی کہ گذشتہ سال کے دوران کووڈ- 19 کی وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے مسائل کے حل کے لیے کچھ نہ ہوسکا

انہوں نے تمام کاروباری برادری اور صنعت کو مسلسل بلا تفریق اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی

اس ملاقات میں تجویز پیش کی گئی کہ ایف پی سی سی آئی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم کے معاملات کو حل کرنے کے لیے آٹوموبائل پارٹس کے ڈیلرز، درآمد کنندگان اور مقامی مینوفیکچررز کی بہت سی بکھری ہوئی تنظیموں کے اتفاق رائے سے ایک مرکزی کمیٹی کے قیام پر غور کرے

اس ملاقات میں ایف پی سی سی آئی کے زیر نگرانی ایسے گروپس کی تشکیل کی تجویز دی گئی جو حکام بالخصوص نیشنل ٹیکس کمیشن، کسٹمز، ویلیواشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں سے ملاقات کریں تاکہ آٹوموبائل پارٹس بزنس سیکٹر کے مسائل کو حل کیا جاسکے

اجلاس میں اطہر سلطان چاؤلہ نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور پاسپیڈا کے ممبران محمد طفیل سہروردی، محمد ادریس، خالد مگوں، خلیل فیروز، مجیب الرحمن، جاوید الیاس، عبدالوحید، عبد الرزاق، سلیمان امین، شیخ محمد اقبال، عالمگیر کھوکھر، نعیم احمد اور فریدنے شرکت کی

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اطہر سلطان چاؤلہ نے وفد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم شرکاء کی طرف سے ہر مشورے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور آپ کی طرف سے حل طلب مسائل کے حوالے سے تحریری ورکنگ پیپرز کی توقع کرتے ہیں تاکہ آٹوموبائل پارٹس بزنس سیکٹر کو درپیش حقیقی مسائل کے حل کے لیے کام کیا جاسکے

انہوں نے کاروباری برادری اور صنعت کے تحفظ اور فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا ہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.