پاکستان بحریہ میں عالمی یومِ بحر منایا گیا

sample-ad

سمندروں اور ساحلی علاقوں کی بحالی اور ترقی پر توجہ دینے کی غرض سے ہر سال عالمی یوم بحر منایا جاتا ہے

سمندر بنی نوع انسان کے لیے نہایت اہم ہیں کیونکہ یہ زمین پر زندگی کا ایک اہم ذریعہ ہیں کیونکہ وہ اس سیارے پر پیدا ہونے والی 50 فیصد سے زائد آکسیجن فراہم کرنے کے علاوہ زمین کے لیےپھیپھڑوں کی طرح کام کرتے ہیں

گرین ہاوس گیسز اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بھی بڑے جاذب ہیں

کرہ ارض کا 97 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہونے کی وجہ سے سمندر ہماری آب و ہوا کو کنٹرول کرتے ہیں

زمین پر گرنے والے تقریبا تمام بارش کے قطرے سمندر سے ہی وجود میں آتے ہیں

سمندر اور ان کے اندر موجود آبی حیات زمین پر ہونے والی انسانی سرگرمیوں سے براہ ِراست متاثر ہورہے ہیں

اقوام متحدہ کے تحت عالمی یوم بحر 2021 کا مرکزی موضوع ”سمندر: زندگی اور روزگار” منتخب کیا گیا ہے

کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز کی چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات

یہ سمندروں کے ساتھ انسانی زندگی کاتعلق تلاش کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے

عالمی یوم ِ بحر کی اہمیت کے پیشِ نظر پا ک بحریہ سمندروں کے محفوظ اور پائیدار استعمال سے متعلق آگہی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے

پاک بحریہ کے چند اہم اقدامات میں ساحلِ سمندر کی صفائی، ہاربر کی صفائی کے لیے خصوصی کشتیوں کی تعمیر،کثیر تعداد میں مینگرووز کی شجر کاری،تباہ کن فشنگ نیٹ کے استعمال پر پابندی ، سمندر میں تیل کی آلودگی سے نمٹنے اور صنعتی برادری کے ساتھ ہم آہنگی سے سمندر میں کچرے کے اخراج کو کم کرناشامل ہیں

8جون عالمی یومِ بحر 2021کے موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف کا پیغام

جاری کرونا وباءکے باعث رواں برس بڑے پیمانے پر اجتماعات پر مبنی سرگرمیاں منعقد نہیں کی گئیں

تاہم،ذرائع ابلاغ کے موثراستعمال کے ذریعے سمندروں کی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنے سے متعلق دیگر سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں

اس سلسلے میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز (NIMA) کی جانب سے سمندری وسائل اور بلیو اکانومی کے حوالے سے پینل ڈسکشن اور سمینار / ویبینار سمیت متعدد سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا ہے

چیف آف دی نیول اسٹاف ، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے عالمی یوم ِ بحر کے حوالے سے اپنے پیغام میں آنے والی نسلوں کی خاطر سمندروں کے تحفظ، نگرانی اور بقاءکے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا

انہوں نے زیر ِکمان عملے کو ہدایت کی کہ وہ اس سمت میں عملی اور نتیجہ خیز اقدامات جاری رکھیں

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.