پاکستان نیوی کے ملجم کلاس کارویٹ کی تعمیر کا کراچی میں آغاز

sample-ad

کراچی شپ یارڈ اینڈانجینئرنگ ورکس میں پاک بحریہ کے لیے ملجم کلاس کارویٹ کی تعمیر شروع کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے ایم ایس اسفات کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے ملجم کارویٹ کی بنیادرکھنے کو باعث فخر موقع قرار دیا

انہوں نے وزارت دفاعی پیداوار، پاکستان نیوی، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور ترکی کے ایم ایس اسفات کے مابین تعاون ایک تاریخی موقع ہے جس کے تحت دو کارویٹس کی تعمیر پاکستان جبکہ دو کی تعمیر ترکی میں کی جا رہی ہے

نیول چیف نے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خودمختاری کی پالیسی کے تحت اور پاکستان میں جدید ترین جنگی جہاز کی تعمیر اطمینان بخش امر ہے

مقامی سطح پر کارویٹس کی تعمیر کا مقصد ملکی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ دینا اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے

ان جہازوں کی تعمیر جدید معیار کے مطابق کی جا رہی ہے اور یہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے جن میں سطح آب سے سطح آب، سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور اینٹی سب میرین ہتھیار شامل ہیں

ان جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی عسکری اور آپریشنل صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا

عام آدمی کے وسائل و اخرجات پہلے ہی عدم توازن کا شکار ہیں : علامہ صادق جعفری

قبل ازیں،منیجنگ ڈائریکٹرکراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے کراچی شپ یارڈکی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ شپ یارڈ دفاعی جہاز سازی کی صنعت میں خود انحصاری کے لیے حکومت اور پاک بحریہ کے طے کردہ اہداف سے پوری طرح باخبر اور ہم آہنگ ہے

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس میگا پراجیکٹ کے لیے برادر ملک ترکی کے ساتھ گہری دوستی پاکستان میں مقامی جنگی جہازوں کی تعمیر اور دیگر دفاعی شعبوں میں مزید تعاون کے نئے راستے کھولے گی

ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کی موجودہ پیداواری سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی جس میں اندرون اور بیرون ملک منصوبوں کی تعمیرات شامل ہیں

تقریب میں ایم ایس اسفات، حکومت پاکستان کے نمائندوں،پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے عہدیداروں اور تاجر برادری نے شرکت کی

sample-ad

Facebook Comments

Website Comments

POST A COMMENT.