پاکستان ٹاؤن سے غائب ہونے والے جوڑے کا لوہی بھیر پولیس سراغ نہ لگا سکی

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین) پاکستان ٹاؤن سے غائب ہونے والے جوڑے کا لوہی بھیر پولیس سراغ نہ لگا سکی

احتشام صابرکی شادی مسمات (ح)سے ہوئی تھی اور دونوں میاں بیوی اپنی چھ ماہ کی بچی کے ہمراہ پاکستان ٹاؤن میں رہائش پزیر تھے

24فروری کو میری اپنے بیٹے کے ساتھ فون پر بات ہوئی جبکہ 26فروری سے میرے بیٹے کا نمبر بند ہو گیا

بیٹے کے سسرال سے رابطہ کیا تو انہوں نے تسلی بخش جواب نہ دیا جس کی وجہ سے ہم شدید پریشان ہیں

میرا بیٹا مجھے بتائے بغیر کیسے کہیں جا سکتا ہے

تھانہ رمنا پولیس کی بڑی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی سواتی گینگ گرفتار

بلیو ٹی وی کے کرائم رپورٹروجاہت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے محمد صابر اور ان کی اہلیہ نے بتایا کہ ہم تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں مگر ہمیں ہمارے بیٹے احتشام صابر,ہماری بہو اور پوتی کے بارے میں کچھ نہیں

بتایا جا رہا۔

ستائیس مارچ کے متوقع جلسے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

کیس کے تفتیشی فخر عباس سے بلیو ٹی وی کے کرائم رپورٹر نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر پر ہم کام کر رہے ہیں سی ڈی آر بھی منگوائی گئی مگر اس سے کوئی مدد نہیں ملی اب ہم دیگر ذرائع اور ٹیکنالوجی سے مدد

لے کر کام کر رہے ہیں پوری کوشش ہے کہ جلد ان افراد کے حوالے سے حقائق سامنے لا سکیں

Facebook Comments

POST A COMMENT.