پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے تجارتی جہاز ایم وی سواری۔ ایچ کے عملے کو بچا لیا

sample-ad

پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ آپریشن سے تجارتی جہاز ایم وی سواری ایچ کے عملے کو بچا لیا

پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کراچی سے 180 ناٹیکل میل دور جنوب میں تجارتی جہاز ایم وی سواری ایچ کے عملے کو بچا لیا

یہ نا خوشگوار واقعہ پاکستان کے سمندر کے خصوصی اقتصادی زون میں پیش آیا جس میں سمندر میں طغیانی اور تیز ہواؤں کے باعث ایک تجارتی جہاز ڈوب گیا

ڈوبنے سے قبل جہاز کے عملے کی جانب سے ہنگامی پیغامات بھیجے گئے جو کہ ایک قریبی مال بردار جہاز ایم ٹی ایلان وائٹل نے سنے اور عملے کے پانچ ارکان کو فوری طور پر بچالیا

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کوواقعے کی اطلاع ملتے ہی پہلے سے فضائی نگرانی پر معمور پاک بحریہ کے ہوائی جہاز کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا علاوہ ازیں پی ایم ایس اے کے ایک ہوائی اور سمندری جہاز کو بھی مدد کے لیے فوری طور پر روانہ کیا گیا

شہدائے پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں : آئی جی اسلام آباد

پاکستان نیوی اور پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز نے ابتدائی طور پر عملے کے آٹھ ارکان کی نشاندہی کی اور بعد ازاں ایک لائف رافٹ کی مدد سے عملے کے مزید پانچ ارکان کو بچا لیا

ہوائی جہاز نے عملے کے مزید ارکان کی نشاندہی کی اطلاع قریبی جہاز ایم ٹی دیش ابھیمان کو دی جس نے مزید پانچ ارکان کو کامیابی سے ریسکیو کیا

اب تک پاکستان نیوی اور پی ایم ایس اے کی کوششوں کے نتیجے میں عملے کے اٹھارہ میں سے پندرہ ارکان کو بچالیا گیا ہے جبکہ تین ارکان کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے ہوائی اور بحری جہاز سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں

ڈوبنے والے جہاز کے تمام عملے کا تعلق شام سے ہے جو بھارت سے تجارتج سامان لے کر صومالیہ جارہا تھا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.