پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی اسلام آباد میں سپرد خاک

sample-ad

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی کو اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا

تدفین میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، پاک بحریہ کے سابقہ سربراہان، مسلح افواج کے سینئر ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران اورسویلینز نے شرکت کی

ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی کا پاک بحریہ میں چار دہائیوں پر محیط تاریخی اور شاندار کیریئر تھا

انھیں پاکستان کی پہلی آبدوز غازی کے کمانڈنگ آفیسر،پاک بحریہ کے پہلے کمانڈر سب میرین اسکواڈرن اور ڈائریکٹر سب میرین آپریشنز ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے

ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی ایک بہادر اور ماہر جنگجو تھے جو 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں کا حصہ رہے

سابق نیول چیف نے 1965 کی جنگ کے دوران دشمن کیلئے خوف کی علامت سمجھے جانے والی آبدوز غازی کی کمانڈ کی اور آپکی شاندار قیادت میں غازی نے بھارتی بیڑے کواسکی بندر گاہ میں مقید کردیا

اس بحری آپریشن نے نہ صرف دشمن کی صفوں میں خوف پیدا کیا بلکہ پاکستان کو دفاعی اعتبار سے بھی نمایاں سبقت دی

سابق امیرالبحر کا پیشہ وارانہ سفر ان کی قائدانہ صلاحیت،اعلٰی کردار، پیشہ وارانہ مہارت اور احساس ذمہ داری کا عکاس ہے

ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی نے 1948 میں رائل پاکستان نیوی میں شمولیت اختیار کی اور برطانیہ کے رائل نیول کالج سے ابتدائی ٹریننگ حاصل کی

وہ نیشنل ڈیفنس کالج پاکستان کےگریجویٹ تھے

چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی بحرین کے سفیر جناب محمد ابراہیم محمد سے ملاقات

مارچ 1979 میں آپ پاک بحریہ کےآٹھویں امیرالبحر مقرر کیے گئے

اپنے شاندار کیریئر کے دوران آپ متعدد اہم کمانڈ اینڈاسٹاف تعیناتیوں پر فائز رہے جن میں کمانڈر سب میرین، پچیسویں ڈسٹرائر اسکوڈرن کے کمانڈر، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، کمانڈر پاکستان فلِیٹ اور وائس چیف آف نیول اسٹاف شامل ہیں

آپ کی اعلی پیشہ وارانہ خدمات اوربہادری کے اعتراف میں آپ کوستارہ جرأت اور نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا

صدر پاکستان، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،سربراہ پاک بحریہ اور دیگر اعلٰی افسران اور سویلین معززین کی جانب سے ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی کی قبر پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.