پرانے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز فونز پر واٹس ایپ سپورٹ ختم

sample-ad

دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لئے استعمال کی جانے والی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے 2020 کے اختتام پر کروڑوں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز کے لئے سپورٹ ختم کردی تھی

اس موقع پر بتایا گیا تھا کہ آئی او ایس 9 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے آئی فونز کے لئے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جارہی ہے

جہاں تک اینڈرائیڈ فونز کی بات ہے تو اینڈرائیڈ 4.0.3 سے پہلے کے فونز میں واٹس ایپ سپورٹ ختم کی گئی لیکن اب کمپنی نے یکم نومبر سے پرانے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے مزید فونز کے لئے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے

ہائیکورٹ میں زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف درخواست دائر

جہاں تک اینڈرائیڈ فونز کی بات ہے تو اینڈرائیڈ 4.0.3 سے پہلے کے فونز میں واٹس ایپ سپورٹ ختم کی گئی لیکن اب کمپنی نے یکم نومبر سے پرانے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے مزید فونز کے لئے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے

اب واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج میں بتایا ہے کہ آئی او ایس 9 پر کام کرنے والے آئی فونز کے لئے دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ کی سپورٹ ختم کی جارہی ہے

یعنی صارفین کو آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لئے آئی او ایس 10 یا اس سے آگے کے آپریٹنگ سسٹمز کی ضرورت ہوگی

آئی فون ایس ای ،آئی فون 5، 5 ایس اور 5 سی ، 6 ایس اور 6 ایس پلس میں اب تک آئی او ایس 9 آپریٹنگ سسٹم ہے، انہیں واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لئے آپریٹنگ سسٹم کو آئی او ایس 10 یا اس کے بعد کے ورژنز سے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا

اسی طرح اینڈرائیڈ 4.0.4 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز بھی یکم نومبر سے واٹس ایپ سپورٹ سے محروم ہوجائیں گے

صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لئے اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے آگے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز کی ضرورت ہوگی

اب کون کون سے اینڈرائیڈ فونز 4.1 ورژن سے پہلے کام کررہے ہیں یہ تو واضح نہیں مگر یہ تعداد لاکھوں میں ہوسکتی ہے

یاد رہےکہ یکم نومبر سے پرانے آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز پر سپورٹ ختم ہونے سے صارفین فوری طور پر واٹس ایپ سے محروم نہیں ہوں گے

ان کو کچھ فیچرز استعمال کرنے کا موقع ملے گا مگر وہ ڈیوائسز کو واٹس ایپ ویب سے کنکٹ نہیں کرسکیں گے

اسی طرح بتدریج وہ واٹس ایپ فون پر بھی استعمال کرنے سے محروم ہوجائیں گے اور اپنے اکاؤنٹس کے لئے انہیں مطلوبہ آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز کی ضرورت ہوگی

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.