پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام نوجوان مصوروں کے فن پاروں کی نمائش

sample-ad

پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام نوجوان آرٹسٹوں کے بنائے ہوئے فن پاروں کی تین روزہ نمائش کا انعقادکیا گیا۔ناہیدمنظورنے ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمد،سینئرآرٹسٹ اظہرقریشی، شگفتہ اظہراورغازی بیگ کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا

نمائش پنجاب آرٹس کونسل اور آرٹ نالج اکیڈمی کی مشترکہ کاوش سے لگائی گئی تھی جس میں اکیڈمی کے سٹوڈنٹس کے حصہ لیا۔نمائش میں 70سے زائد مصور کی پینٹنگز رکھی گئیں۔جن میں راویتی کھیت کھلیان،پہاڑوں، جنگلوں، شہروں، چرند پرند اور اسلامی خطاطی قابل ذکر ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ نوجوان مصور پاکستان کا اثاثہ ہیں۔پاکستانی آرٹسٹ فن سے مالا مال ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہامشترکہ نمائش میں آرٹ کے مختلف پہلووں کا احاطہ کیا گیا۔آرٹ کے مختلف موضوعوں کو ایک نمائش میں سمانا بھی ایک آرٹ ہے۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل نے ہمیشہ نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا ہے تاکہ وہ اپنا فن دنیا تک پہنچا سکیں

پنجاب آرٹس کونسل میں ٹیلنٹ ہنٹ2021-22کی افتتاحی تقریب

آرٹس کونسل ہزاروں مصور وں کا کام دنیا کے سامنے پیش کر چکی ہے،فنکار حوصلہ افزائی چاہتا ہے، تاکہ اس کے کام میں مزید نکھا ر آ سکے۔آرٹ نالج اکیڈمی کے انسٹرکٹراظہرقریشی نے پلیٹ فارم ملنے پرآرٹس کونسل کا شکریہ اداکیا

تقریب کے اختتام پر نوجوان مصوروں میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔نمائش میں آرٹ سے محبت کرنے والے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے

Facebook Comments

POST A COMMENT.