پولیس کی جانب سے مارچ و اپریل کے مہینے2021 کی کارکردگی رپورٹ

sample-ad

مہمند(افضل صافی)پولیس کی جانب سے ماہ مارچ و اپریل2021 میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری بھر پور کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی میں مطلوب 182 ملزمان گرفتار ہوئے ہے

دو ماہ کے اندر ضلع مہمند میں کل 104 مقدمات درج رجسٹر ہوئے جنمیں 244 ملزمان کو چارچ کیا گیا، جسمیں 182 ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت کئے گئے

معاشرے میں امن و آمان کے قیام کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر جامع اور بھر پور کاروائی کر رہے ہیں

عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہے ہیں

ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے اسپیشل دستوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نیشنل ایکش پلان کے تحت کی سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے

جس میں 2کلاشنکوف، 6رائفلز، 30 پستولز اور 355 کارتوس شامل ہیں

اسی طرح نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے منشیات فروشوں اور ڈرگ سمگلروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات کے 13 مقدمات درج ہو چکے ہیں

تمام ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، جن کے قبضہ سے 4440 گرام چرس، 980 گرام افیون، 170 گرام ائس، برامد ہو چکے ہیں

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی اسلام آباد میں سپرد خاک

اس کے علاوہ ضلع مہمند تحصیل پڑانگ غار اور امبار میں 2030 کنال اراضی پر مشتمل پوست کی فصل بھی تلف کی گئی ہے

مہمند پولیس نے کووڈ 19 کے SOPs کے خلاف ورزی پر متعدد لوگوں کو چالان کیا اور بازاروں میں SOPs پر عملدرآمد کرانے میں کامیاب رہے

رمضان المبارک سستا بازار کی سکیورٹی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اور خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف بھر پور کاروائیاں کئیں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند صلاح الدین کنڈی نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے فاٹا انضمام کے بعد عوام کی سہولت کی خاطر ضلع کےمختلف تحصیلوں کی سطح پر 7 پولیس اسٹیشنز قائم کئے ہیں

عوام اپنے ذاتی مقدمے، مسئلے اور دیگر شکایات ہیڈ کوارٹر غلنئی کے بجائے اپنی تحصیل کے پولیس اسٹیشن میں درج کرا سکتے ہیں

ہر پولیس اسٹیشن میں 24 گھنٹے سروسز موجود ہوگی

جو صرف اور صرف عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہوگی

جس سے عوام کو بہت بڑا فائدہ ہوگا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.