پولیس NET کی کامیاب کارروائی

sample-ad

مہمند(افضل صافی) پولیس NET کی کامیاب کارروائی کی

آئس سپلائی کرنے والے2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں

پولیس ائیس سپلائی کرنے والی اہم نیٹ ورک کی کھوج لگانے میں کامیاب ہو گئی

آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے،مزید کاروائی جاری ہے

شہید کی یاد میں ایجوکیشن آفس میں تقریب کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوامعظم جاہ انصاری کی ہدایات پر (منشیات سے پاک خیبر پختونخوا) ویژن کے آر پی او مردان یاسین فاروق کی سخت احکامات پر مطابق ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی اور ایس پی اینویسٹیگیشن روحان زیب کی ہدایت پر نارکاٹکس ایراڈیکشن ٹیم (NET) ضلع مہمند کے انچارج ڈی ایس پی دل فراز خان نے ہمراہ ایس ایچ او یکہ غونڈ قاسم خان بمع ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع ملنے پر سخت چیکنگ کے دوران رحمان اللہ اور اسرار ولد زرین خان ساکنان خویزی کے گاڑی نمبر 8154 سے 01 کلو گرام اعلی کوالٹی آئس برآمد کی جو کہ ضلع مہند سمگل کررہے تھے

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل شروع کیا گیاہے جس سے اہم نیٹ ورک توڑنے کا امکان ہے

ڈی پی او مہمند کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے

منشیات فروشوں اور اسمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے

منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بڑے ڈیلروں کی گرفتاری کو یقینی بنائی جائیگی

اس حوالے سے ڈی پی او مہمند نے عوام کواپیل کی ہے کہ معاشرے کو منشیات سے بچانے کیلیے عوام کو چاہئے کہ وہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں

اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھے جائے گا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.