پیپلزپارٹی اور ن لیگ اب علاقائی جماعتیں بن چکی ہیں

sample-ad

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کنٹونمنٹ بورڈ میں آج ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی ہوئی ہے

2018 میں کی پی کے کے ساتھ ساتھ وفاق اور پنجاب بلوچستان میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنی تھی

2020 میں گلگلت بلتستان اور 2021 میں کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کی فتح ہوئی

کراچی کی عوام نے جو اعتماد 2018 کی الیکشن میں عمران خان پر کیا تھا آج 2021 میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ووٹ دیکر زیادہ اعتماد کا اظہار کیا ہے

جرمن بحریہ کے جہاز ایف جی ایس بائیرن کا دورہ پاکستان

پیپلزپارٹی کی پنجاب میں چھٹی ہوچکی ہے، مسلم لیگ ن سمیت تمام پارٹیوں کی چھٹی ہوچکی ہے

پی ٹی آئی اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آگئی ہے،کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں سب سے زیادہ سیٹیں پی ٹی آئی نے لی ہیں

اس بار کراچی میں پی ٹی آئی نے 14 سیٹیں جیتی ہیں

2015 کی الیکشن میں پی آئی کے پاس صرف 4 سیٹیں تھی، پاکستان کی عوام کا اعتمام پی ٹی آئی پر بڑھ رہا ہے

مخالفین کی لاکھ کوششوں کے باوجود عوام نے پی ٹی آئی مخالفین جماعتووں کو مسترد کر دیا ہے

پیپلزپارٹی اور ن لیگ اب علاقائی جماعتیں بن چکی ہیں، دونوں جماعتوں کی ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے

اس موقعہ پر پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما رکن سندھ اسمبی فردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر بلاول غفار، ملک شہزاد، شاہنواز جدون سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.