پی آئی اے نے برطانوی سپریم کورٹ میں مقدمہ جیت لیا

sample-ad

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کی سپریم کورٹ میں تاریخی مقدمہ جیت لیا

برطانوی سپریم کورٹ نے 2012 میں پی آئی اے کی طرف سے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے نیا کنٹریکٹ متعارف کروانے کو درست قرار دے دیا اور سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا

برمنگھم کے برٹش پاکستانی ٹریول ایجنٹ ٹائمز ٹریول نے پی آئی اے کے کنٹریکٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا

طورخم اور چمن بارڈر بالکل پرسکون ہیں: شیخ رشید

ٹائمز ٹریول کا مؤقف تھا کہ 2012 میں معاشی دباؤ کے بعد اسے کمیشن کی ادائیگی کے بغیر نیا معاہدہ کرنے پر مجبور کیا گیا

عدالت میں پی آئی اے کی نمائندگی فارانی سولیسیٹرز نے کی اور فرحان فارانی نے کہا کہ اس عدالتی فیصلے کے انگلش قوانین پر بھی اثرات مرتب ہوں گے

فرحان فارانی کا کہنا تھا یہ معاملہ اس قدر سنگین تھا کہ روس اور یوکرین نے بھی اس معاملے میں مداخلت کی، ان کے کیسز پر بھی اس کے اثرات پڑیں گے

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مؤثر طور پر تجارتی معاہدوں کی حدود کا تعین کرے گا، اس فیصلے کے بعد پی آئی اے کو ٹکٹوں پر فیول سرچارج کی مد میں ایجنٹس کو کمیشن ادا نہیں کرنا پڑے گا

خیال رہے کہ پی آئی اے اور ٹائمز ٹریول کے درمیان معاملہ ہائیکورٹ اور کورٹ آف اپیل کے بعد سپریم کورٹ پہنچا تھا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.